ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث بس سڑک کنارے جوھڑ میں جاگری
حافظ آباد کے نواحی گاوں سولنگی کھرل میں ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث بس سڑک کنارے جوھڑ میں جاگری جس کے باعث 7 افراد جاں بحق ہوگئے 17 افراد زخمی ہوگئے تھے ،ڈپٹی کمشنر حافظ آباد توقیرالیاس چیمہ نے ٹراماسینٹر کا دورہ کیا. جہاں انہوں نے بس حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی.
حافظ آباد بس حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی ڈپٹی کمشنر حافظ آباد توقیر الیاس چیمہ نے ٹراما سنٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹروں اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو تمام طبی سہولیات مفت فراہم کی جائیں اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی اور لاپرواہی نہ برتی جائے. ڈپٹی کمشنر نے بس حادثہ پر افسوس کا اظہار بھی کیا اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان سے فردا فردا خیریت دریافت بھی کی.