میونسپل کمیٹی سکھیکی میں منعقد ہوئی

Spread the love

پنڈی بھٹیاں میں یوم استحصال کشمیر کی مرکزی میونسپل کمیٹی سکھیکی میں منعقد ہوئی، جہاں اسسٹنٹ کمشنر منور حسین نے پاکستان اور کشمیری پرچم لہرائے اور ریلی کی قیادت کی۔

سکھیکی میں بھی کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف یو م استحصال کشمیر منایا گیا۔ مرکزی تقریب میونسپل کمیٹی سکھیکی میں منعقد ہوئی جہاں اسسٹنٹ کمشنر منور حسین نے پاکستان اورکشمیر کا پرچم لہر ایا۔ تقریب میں سی او اکرام اللہ سندھو ، وزیر خان ، راے خرم ، انجمن تحفظ حقوق شہریاں کے صدر بلال اکبر سمیت افسران، اساتذہ،ملازمین،شہریوں اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ آج یو م استحصال کشمیر منانے کا مقصد اقوام عالم کو پیغام دینا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔بھارتی فوج کئی سالوں سے نہتے اوربے گناہ کشمیری مسلمانوں پر ظلم و بربریت کر رہا ہے۔اقوام متحدہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم بند کروائے اور اپنی منظور کردہ قرار داد کے مطابق کشمیریوں کو حق آزادی دے۔یوم استحصال کشمیر کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی سے ریلی نکالی گئی جو لاہور روڈ سے ہوتی ہوئی چوک سکھیکی میں پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی ۔اس موقع پر ملک وقوم کی ترقی خوشحالی،کشمیری مسلمانوں کی آزادی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے ضلع بھر کے تعلیمی اداروں مین بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔