محرم الحرام کوضلع وہاڑی میں 57 مجالس اور 35 روایتی و لائسنسی جلوس

Spread the love

خبر شامل کرتے ہیں وھاڑی سے جہاں
7 محرم الحرام کوضلع وہاڑی میں 57 مجالس اور 35 روایتی و لائسنسی جلوس برآمد ہوں گے جس کے لیے تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

7 محرم الحرام کوضلع وہاڑی میں 57 مجالس اور 35 روایتی و لائسنسی جلوس برآمد ہوں گے جس کے لیے تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا شاہد پرویز نے بتایا کہ سات محرم الحرام کو سرکل وہاڑی میں 13 مجالس کے پروگرامز اور 9 جلوس برآمد ہوں گے اور سرکل بورےوالا میں 11 مجالس کے پروگرامز اور 13 جلوس برآمد ہوں گے جبکہ آج کے دن ہی سرکل میلسی میں 33 مجالس کے پروگرامز اور 13 جلوس برآمدہوں گے ڈی پی او کے مطابق محرم الحرام کے دوران 1775پولیس افسران و اہلکاران سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ جلوسوں کے راستوں کو خار دار تاروں سے سیل کر دیا گیا ہے۔
روف ٹاپ ڈیوٹی کے علاوہ خفیہ نگرانی کے لئے سفید پارچات میں پولیس جوان بھی روٹس پر موجود ہیں چیکنگ بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹراور واک تھرو گیٹ کی جا رہی ہے۔
ملک عبد الغفار انجم تم نیوز وھاڑی