ماتمی جلوسوں اور شبیہ ذوالجناح کا سلسلہ جاری

Spread the love

ملک بھر کی طرح بھوآنہ میں بھی محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں اور شبیہ ذوالجناح کا سلسلہ جاری ہے.آج اے کیٹیگری کا مرکزی جلوس امام بارگاہ پیرانوالہ سے برآمد ہوا ہے جو مختلف راستوں سے گزرتا ہوا مین بازار میں پہنچ گیا ہے اور اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے

.ماتمی جلوس میں محبان اہلبیت کی کثیر تعداد شریک ہے.نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کر کے نواسہ رسول صلہ اللہ و علیہ و آلہ و سلم اور ان کے رفقاء کو پرسہ پیش کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کر رہے ہیں.جلوس کے راست میں نیاز کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ پانی شربت اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئی ہیں.جلوس اپنے روائتی راستوں سے گزرتا ہوا امام بارگاہ پیرانوالہ پر اختتام پذیر ہو گا.اس موقع پر پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں.ڈی ایس پی محمد حیات سرگانہ,ایس ایچ او اعجاز عمران سیکیورٹی کی نگرانی کر رہے ہیں.اس موقع پر ڈی ایس پی محمد حیات سرگانہ کا کہنا تھا کہ جلوس کے آگے پیچھے پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ خواتین کے جلوس کے لیڈیز کانسٹیبلز تعینات کی گئی ہیں.ضلعی پولیس کے ساتھ ساتھ ایلیٹ فورس کی ٹیمیں بھی فرائض سرانجام دے رہی ہیں.روف ٹاپ سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ خاردار تاریں لگائی گئی ہیں ہر آنے والے کی چیکنگ کی جا رہی ہے.سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی بھی کی جا رہی ہے.اس موقع پر ڈی ایس پی محمد حیات سرگانہ کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے موثر اقدامات کیے گئے ہیں.