سات محرم کا۔مرکزی جلوس ڈاکخانہ بازار سے برآمد ہوچکا ہے

Spread the love

اوکاڑہ دیپالپور شیر گڑھ اور گردونواح میں سات محرم کا۔مرکزی جلوس ڈاکخانہ بازار سے برآمد ہوچکا ہے جو مقررہ روائیتی راستوں سے ہوتا ہوا کل دن بارہ بجے امام بارگاہ ایوان حسین پہنچ کر اختتام پزیر ہوگا سکیورٹی کے سخت انتظامات کر لئے گئے ریسکیو اور محکمل صحت کی ٹیمیں بھی جلوس کے ہمراہ موجود ہیں

اوکاڑہ دیپالپور شیرگڑھ اور گردونواح میں سات محرم کے حوالے سے علم اور تعزئے کا مرکزی جلوس ڈاکخانہ بازار سے برآمد ہو چکا ہے جو اپنے مقررہ روائیتی راستوں سے ہوتا ہوا کل دن بارہ بجے امام بارگاہ ایوان حسین پہنچ کر اختتام پزیر ہوگا جلوس میں سینکڑوں اعزاداران حسین شہدایے کربلا کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد افضل اور ڈی ایس پی خصر زمان جلوس کے انتظامات کی نگرانی۔کر رہے ہیں محکمہ صحت اور ریسکیو 1122کی ٹیمیں بھی جلوس کے ہمراہ۔موجود ہیں سکیورٹی کے سخت انتظامات کر دئے گئے ہیں جلوس کے مرکزی راستے سے متصل تمام چھوٹے بازاروں کو خاردار تاروں سے بند کر دیا گیا ہے چھتوں ہر ماہر شوٹر تعینات کر دئے گئے ہیں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی موبائل ٹیمیں گشت کر رہی ہیں ایلیٹ فورس کے جوان بھی ڈیوٹی انجام دے ریے ہیں جلوس کے راستوں ہر لنگر و نیاز کا بھی وسیع انتظام کیا گیا ہے