انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کا دورہ پاکپتن۔

Spread the love

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کا دورہ پاکپتن۔
محرم الحرام اور عرس حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکرؒ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔۔

ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان نے محرم سکیورٹی اور عرس کے حوالے سے انتظامات پر آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی۔
پاکپتن پولیس کے 1300 سے زائد افسران و اہلکار چوبیس گھنٹے سکیورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔
دربار حضرت بابا فرید ؒ کی طرف آنے جانے تمام راستوں پر 160 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں سے براہ راست مانیٹرنگ جاری ہے۔
دربار بابا فرید ؒ بھی گئے اور ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔
آئی جی پنجاب نے دربار بابا فریدؒ پر قائم کنٹرول روم کا وزٹ کیا اور CCTV کیمرہ جات کی مانیٹرنگ کا مشاہدہ لی
حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکرؒ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔
دربار وزٹ سے قبل آئی جی پنجاب نے ڈی پی او آفس پاکپتن میں اہم میٹنگ کی صدارت بھی کی۔
میٹنگ میں آر پی او ساہیوال، ڈی پی او ساہیوال اور ڈی پی او اوکاڑہ سمیت ریجن کے دیگر افسران نے شرکت کی۔
دوران میٹنگ ساہیوال ریجن میں محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
آئی جی پنجاب کا یوم عاشور کے مرکزی جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے بھرپور اقدمات یقینی بنانے کا حکم دیا
ملک نعیم اختر تم نیوز عارف والا

***