اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور ملک محمد افضل کا چیف آفیسر بلدیہ کے ساتھ تفصیلی دورہ
حویلی لکھامیں اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور ملک محمد افضل کا چیف آفیسر بلدیہ کے ساتھ تفصیلی دورہ اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور نے حویلی لکھا کے تمام ڈسپوزل کا وزٹ کیا اور پانی کی نکاسی کے حوالہ سے بلدیہ اہلکاروں کو احکامات جاری کیے
اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور ملک محمد افضل کا میونسپل کمیٹی حویلی لکھا چیف افیسر بلدیہ ملک انعام اللہ اور سیاسی و سماجی شخصیت ملک وقار احمد نول کے ساتھ تمام ڈسپوزل کا وزٹ کیا گیا اور واپڈہ چوک کے ساتھ بند ڈسپوزل کو فوری کھلوانے کے احکامات جاری کیے میونسپل کمیٹی حویلی لکھا کے عملہ کے ساتھ ڈسپوزل پر خود گئے اور اپنی نگرانی کے ساتھ کام کو عمل میں لایا گیا اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور کا کہنا تھا کہ حویلی لکھا شہر کے ایڈمنسٹریشن کے حوالہ سے جو بھی کام ہیں وہ اپنی نگرانی میں کیے جائیں گے حالیہ بارشوں کی وجہ سے شہر میں نکاسی اب کی وجہ سے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا حویلی لکھا میونسپل کمیٹی کا عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کر رہا ہے انہوں نے کہا انشاءاللہ اپنی ایڈمنسٹریشن میں تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لے کر جلد مکمل کر لیے جائیں گے حویلی لکھا کے شہریوں کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رپورٹ وقاص احمد نمائندہ تم نیوز حویلی لکھا ۔۔۔۔۔۔۔