پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز ارشاد شہید آڈیٹوریم میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

Spread the love

راولپنڈی.
یوم شہداء پولیس کے سلسلے میں پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز ارشاد شہید آڈیٹوریم میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں راولپنڈی پولیس کے شہداء کے اہلخانہ کو خصوصی مہمانوں کے طور پر مدعو کیا گیا تھا، تقریب میں آر پی او راولپنڈی ریجن عمران احمر، ڈی سی راولپنڈی طاہر فاروق، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری،مسلح افواج کے افسران،ایس ایس پی انوسٹی، ایس ایس پی آپریشنز،سی ٹی او راولپنڈی، ڈویژنل ایس پیز،ایس پی ہیڈ کوارٹرز، امن کمیٹی کے ممبران اور سینئر افسران کی

شرکت، کی جبکہ کلام پاک سے تقریب کے آغاز کے بعد شہداء پولیس کے اہلخانہ اور افسران کے خصوصی پیغامات کی ویڈیوز نشر کی گئی، اس موقع پر سی پی او راولپنڈی نے شہداء پولیس اور ان کی فیملیز کو خراج عقیدت پیش کیا،  سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے پنجاب پولیس کا سرفخر سے بلند ہے،سربلندی کی یہ دستار ہمارے پاس شہداء کی امانت ہے، شہداء پولیس کی فیملیز کی ویلفیئر کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔ڈی سی راولپنڈی طاہر فاروق نے شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا، اور کہا کہ مشکل حالات کے باوجود پولیس اپنے فرائض کو احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے، ممبرامن کمیٹی علامہ اظہار بخاری نی کہا کہ
معاشرے کی شجر کاری شہداء کے خون سے ہوتی ہے، آرپی او عمران احمر نے کہا کہ۔شہادت کا رتبہ اللہ کے خاص بندوں کو نصیب ہوتا ہے، تمام افسران اورشہری شہداء کے لواحقین سے ملیں اور انہیں احساس دلائیں کہ ہمارا سکون شہداء کی بدولت ہے، شہداء کی فیملی کے لیے میں اورمیرے افسران ہر وقت حاضر ہیں۔تقریب کے اختتام پر آرپی او اور سی پی او راولپنڈی سمیت دیگر افسران نے الطاف حسین شہید میس پر شہداء کی فیملی کے ہمراہ کھانا کھایا،آرپی او اور سی پی او راولپنڈی نے شہیدانسپکٹر میاں عمران عباس اور کانسٹیبل زعفران شہید کے گھر گئے،شہداء کے بچوں سے ملاقات کے دوران شفقت کا اظہار کیا اور تحائف بھی دئیے گے۔
عامر عباسی “تم نیوز “راولپنڈی