محرم الحرام کا مہینہ ہمیں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقاء کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا

Spread the love

بھوانہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقاء کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے.ملک بھر کی طرح بھوآنہ میں مجالس,شبیہ ذوالجناح اور ماتمی جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے سینئر صحافی ناصر علی قارب کے گھر سے شبیہ ذوالجناح و ماتمی جلوس برآمد ہوا ہے.ماتمی جلوس میں عاشقان و محبان اہلیت کی کثیر تعداد نے شرکت کی.ماتمی جلوس کے شرکاء نے نوحہ خوانی اور ماتم داری کی اور حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقاء کو پرسہ پیش کیا.شبیہ ذوالجناح و ماتمی جلوس مختلف راستوں سے گزرتا ہوا مرکزی امام بارگاہ جاگیر عباس میں اختتام پذیر ہو گیا.محبان اہلبیت کے لئے لنگر حسینی کا وسیع انتظام کیا گیا.جلوس کے راستے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی.