زندہ قومیں اپنے قومی دن جوش و جذبے کے ساتھ منایا کرتی ہیں ۔آزادی نعمت اور رب پاک کی طرف ملا ہوا تحفہ ہے اسسٹنٹ کمشنر کندھ کوٹ عبدالقدیر کی سربراہی میں جشن آزادی کی پیشگی تیاری کی مناسبت سے اجلاس طلب کیا گیا
جس میں سندھ رینجرز کشمور ایس آر طاہر ، وفاقی اور صوبائی ڈپارٹمنٹ کے افسران ضلعی این جی اوز اسکول و کالجز کے ہیڈ ماسٹر صاحبان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ای سی کندھ کوٹ کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں اپنے قومی دن جوش و جذبے کے ساتھ منایا کرتی ہیں ۔آزادی نعمت اور رب پاک کی طرف ملا ہوا تحفہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 14 اگست کی مناسبت سے احترام محرم کو نظر میں رکھتے ہوئے پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں جس میں مرکزی تقریب منی اسٹیڈیم گراؤنڈ کندھ کوٹ میں منعقد کی جائے گی جس کی شروعات 07:55 صبح کے وقت پر پرچم کشائی کی صورت میں ہوگی اور دیگر پروگرام بدستور جاری رہیں گے جن میں کرکٹ ٹورنامنٹ تقاریر مقابلے اور حب الوطنی کے ٹیبلوز بھی پیش کئے جائیں گے ۔انہوں نے اسکول اور کالج ہیڈماسٹر صاحبان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے بچوں کو 14 اگست کی مناسبت سے تقاریر اور مختلف پروگرام کی تیاری کروائی جبکہ صوبائی اور وفاقی افسران کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری عمارتوں پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کریں اور فوریسٹ افسر کو ہدایت کی کہ وہ ماحولیاتی تبدیلی کو نظر میں رکھتے ہوئے جشن آزادی کی مناسبت سے شجرکاری مہم کا آغاز کریں ۔