زرعی یونیورسٹی پشاور پریس ریلیز : شجرکاری مہم کا آغاز

Spread the love

زرعی یونیورسٹی پشاور

پریس ریلیز :

شجرکاری مہم کا آغاز

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے جکرینڈا پودا لگاکر یونیورسٹی میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا.

گزشتہ روز شعبہ ہارٹیکلچر، زرعی یونیورسٹی پشاور کے زیر نگرانی مون سون شجرکاری مہم کے سلسلے میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت تھے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے جکرینڈا پودا لگاکر یونیورسٹی میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا.

شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے کہا کہ ہر سال زرعی یونیورسٹی پشاور میں دو دفعہ شجرکاری مہم منعقد ہوتی ہیں، جس میں ہزاروں پودے لگائے جاتے ہیں جو ایک بہترین روایت ہے اور آئندہ بھی اس روایت کو جاری رکھا جائے گا. انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈینز، شعبہ جات کے سربراہان ، اساتذہ، انتظامیہ اور طلبہ وطالبات اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، پودے لگاکر اس کا خاص خیال رکھیں، عوام زیادہ سے زیادہ پودے لگاکر اس مہم کو کامیاب بنائے تاکہ ملک موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرسکے اور ماحول کو آلودگی سے بچایا جا سکے. انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی شجرکاری مہم میں دلچسپی کی بھی تعریف کی. اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید وہاب ، ڈین فیکلٹی آف رورل سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر حمایت اللہ خان ، ڈین فیکلٹی آف اینمل ہسبینڈری اینڈ وٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سرزمین خان ، ڈین فیکلٹی آف نیوٹریشن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب، رجسٹرار نورالہادی،  شعبہ جات کے سربراہان اور انتظامی افسران نے بھی پودے لگائے.

شعبہ ہارٹیکلچر کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالمتین ، پروفیسر ڈاکٹر محمد ساجد، ڈاکٹر مسعود احمد ، اور فضل واحد شجرکاری مہم کے آرگنائزرز تھے۔