اوکاڑہ ۔ یوم شہدا پولیس کے حوالے سے ڈی پی او آفس میں تقریب کا انعقاد

Spread the love

اوکاڑہ ۔ یوم شہدا پولیس کے حوالے سے ڈی پی او آفس میں تقریب کا انعقاد تقریب میں ڈی پی او ایس پی انویسٹی گیشن شہدا کی فیملیز سمیت تمام ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی

اوکاڑہ ڈی پی او آفس میں شہدا کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں تمام پولیس افسران شہدا کی فیملیز انجمن تاجران، سول سوسائٹی کے افراد، نیشل جرنلسٹ گروپ نے بھی شرکت کی تمام افراد نے شہدا پولیس کو خراج عقیدت پیش کیا ڈی پی او کی جانب سے شہدا کی فیملیزکو تحائف وغیرہ بھی دیئے گئے اس حوالے سے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ اوکاڑہ پولیس کے تمام جوانوں نے عوام کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔پولیس اپنے شہداء کی فیملیز کیساتھ ہمیشہ کی طرح ساتھ کھڑی ہے زندہ قومیں ہمارے مستقبل کیلئے خود کو قربان کرنے والے شہدا کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔شہید اپنے لہو سے قوم کی تاریخ رقم کرتے ہیں اوکاڑہ پولیس کی تاریخ بھی ان چمکتے ستاروں سے تابندہ و جاوید ہیں ہمارے شہدا کی قربانیاں ہمارے آج محفوظ ہونے کی ضمانت ہیں۔میں نے اپنے آفس کے سٹاف اور تمام پولیس افسران کو واضح طور پر ہدایت کی ہے کہ شہدا کی فیملیز کو ہر حال میں ہر معاملات میں سپورٹ کیا جائے کیونکہ یہ ہمارا فرض ہے اس لئے ان کی خدمت کو اپنی خدمت سمجھ کر کیا جائے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر فوری حل کئے جائے تاکہ ان کو اس بات کا احساس ہر گز نہ ہوں کہ جس شہید نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور یہ ان کی فیملیز کو نظر انداز کر رہے ہے

ارشان علی اوکاڑہ