محرم الحرام ہمیں امن , رواداری اور برداشت کا درس دیتاہے

Spread the love

محرم الحرام ہمیں امن , رواداری اور برداشت کا درس دیتاہے اپنا مسلک چھوڑونہ اور دوسرے کو چھیڑو نہ کے اصول پر کاربندد رہتے ہوئے ہمیں فرووغ اسلام ملکی سلامتی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا

امام حسین رضی اللہ عنہ کی قربانی مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کاااظہار سرگودھا پریس کلب کے زیراہتمام اظہارِ یکجہتی کانفرنس محرم الحرام سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس کے مرکزی راہنماءمفتی طاہر مسعود ,مولانا محمد عمر فاروقی , اے ایس پی سرگودھا ایاز خان , جنرل سیکرٹری انجمن تاجران سرگودھا شیخ نعیم اسلم کپور , صدر پریس کلب مہر آصف حنیف, جنرل سیکرٹری میاں محسن رضا , راہنماء ہیومن رائٹس ملک عابد حسین اعوان ۔سینئر صحافی ممتازعارف ودیگر نے کیا ۔مفتی طاہر مسسعود نے کہا کہ سرگودھا پرامن اور محب وطن لوگوں کا شہر ہے یہاں بسنے والے تمام مسالک کے علماء کرام محرم الحرام اور دیگر ایام میں فروغ امن میں کوشاں رہتے ہیں ممبر امن کمیٹی مولانا محمد عمر فاروقی نے کہا کہ جس کے ساتھ آپ کااختلاف ہو اس کی بات نہ کریں بلکہ اس سے بات کریں تاکہ مسئلہ حل ہو ۔انہوں نے کہاکہ اہلبیت اورصحابہ کرام سے محبت ہمارے ایمان کاحصہ ہے مہر آصف حنیف اور میاں محسن نے اپنے خطاب میں انتظامیہ اور علمائے کرام کی امن و امان کے قیام اور یکجہتی بین المسلمین کیلئے کوششوں کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ امن کےفروغ اور علاقائی تعمیروترقی کیلئے پریس کلب اپنا کردار اداکرتا رہےگا۔ کانفرنس میں تلاوت ذوالفقار ہاشمی۔ اور نعت کی سعادت زوار حسین کاظمی نےحاصل کی ۔ تقریب کے اختتام پر مفتی طاہر مسعود نے ملکی سلامتی امن اور مرحومین امتِ مسلمہ, دوروزقبل ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونیوالے آرمی افسران کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئےخصوصی دعاکروائی۔اس موقع پر مدرسہ کے بچوں نے قرآن خوانی کی،