حالیہ بارشوں کے بعد کپاس کی بہتر نگہداشت
حالیہ بارشوں کے بعد کپاس کی بہتر نگہداشت کیلئے محکمہ زراعت کا فیلڈ عملہ کاشتکاروں کی رہنمائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے،کاشتکاروں کو فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی اور کیڑوں کے تدارک بارے آگاہی دی جارہی ہے۔
vice over
اگست کا مہینہ کپاس کی فصل کیلئے بہت اہم ہوتا ہے۔ایک طرف فصل پھل اٹھانا شروع کرتی ہے تو دوسری جانب نقصان دہ کیڑے بھی حملہ آور ہوکر فصل کو متاثر کرتے ہیں۔اس وقت محکمہ زراعت کا فیلڈ عملی بھی الرٹ ہے، کھیت کھیت جاکر فصل کا معائنہ کررہا ہے اور کاشتکاروں سے کہاجارہا ہے کہ فصل پر سفید مکھی،چست تیلے اور تھرپس سمیت دیگر کیڑوں کے موثر تدارک کیلئے صرف زرعی ماہرین کی ہدایات پر عمل کریں۔ جڑی بوٹیوں کی تلفی پر خصوصی توجہ دیں۔اگر کپاس پر وائرس کا حملہ ہو جائے تو کپاس کی دیکھ بھال پر زیادہ توجہ دیں۔ کھاد اور آبپاشی کا خاص خیال رکھیں تاکہ بیماری کے مضر اثرات کم ہوں اور بہتر پیداوار حاصل ہوسکے۔اس کے علاوہ گلابی سنڈی کی مانیٹرنگ کیلئے جنسی پھندے لگائیں۔
sotعبدالصمد زرعی ماہر
سائننگ آف محکمہ زراعت کپاس کی بہتر نگہداشت کے سلسلہ میں کاشتکاروں کی رہنمائی میں مصروف ہے