انجینئر انہار بہاولپور زون خالد بشیر کے ہمرہ سیلاب کا
کمشنر بہاولپور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے ڈی سی بہاولپور عرفان علی کاٹھیہ اور چیف انجینئر انہار بہاولپور زون خالد بشیر کے ہمرہ سیلاب کا جائزہ لینے کے لیے ہیڈ پنجند کا اچانک دورہ کیا اور سیلاب زدہ علاقوں کے باسیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔
کمشنر بہاولپور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیہ اور چیف انجینئر انہار بہاولپور زون خالد بشیر کے ہمرہ سیلاب کا جائزہ لینے کے لیے ہیڈ پنجند کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر کمشنر بہاولپور کو ایکسین ہیڈ پنجند نے دریائے چناب میں موجودہ پانی کی آمد اور اخراج پر بریفنگ دی۔
راجہ جہانگیر انور کا سیلاب متاثرین پر بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام متاثرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے انکا یہ بھی کہنا تھا مشکل کی اس گھڑی میں ہم سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ہر لحاظ سے انکی معاونت جاری رہے گی ۔