ہاول نگروزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبارگجر نے اراضی ریکارڈ

Spread the love

ہاول نگروزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبارگجر نے اراضی ریکارڈ سنٹر بہاول نگر میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں شرکت کی جس میں متعلقہ ریونیو افسران اور ریونیو فیلڈ سٹا ف موجود تھا

بہاولنگر ریونیو عوامی خدمت کچہری میں ریونیو ریکارڈ کی درستگی،فردانتقالات، رجسٹری،ڈومیسائل، انکم سرٹیفیکیٹ اور سائلین کے ریونیو سے متعلق دیگر مسائل حل کئے گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ حکومت ریونیوسسٹم کو بہتر بنانے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے.ریونیو عوامی خدمت کچہری میں لوگوں کے ریونیو سے متعلق درخواستیں بھی وصول کی گئیں اور انکے مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے گئے۔ریونیو عوامی خدمت کچہری تمام تحصیلوں میں بھی منعقد کی گئیں جہاں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل حل کئے