مر کے بھی چین نا پایا تو کہاں جائیں گے

Spread the love

ہارون آباد کے شہر خموشاں میں صفائی کی ابتر صورتحال،شہری حلقوں کا اظہار افسوس،انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ہارون آباد کے شیر خموشاں میں صفائی کی ابتر صورتحال۔شہر کے مرکزی قبرستان میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر اور گھاس پھونس سے قبرستان جنگل کا منظر پیش کرنے لگا،شہری انتظامیہ کی لاپرواہی سے قبرستان کی حالت زار انتہائی ناگفتہ بہ ہوچکی ہے اور قبروں کی بے حرمتی ہورہی ہے آوارہ جانور سارا دن خوراک کے حصول کیلئے قبرستانوں میں ٹولیوں کی شکل میں گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں اہل علاقہ نے بتایا کہ جب وہ اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ کیلئے آتے ہیں تو انہیں گندگی کے ڈھیر کی وجہ سے شدید تعفن اور غلاظت کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں نے اس افسوسناک صورتحال پر انتظامیہ سے نوٹس لینے اور قبرستان کی فوری صفائی کا مطالبہ کیا ہے۔