مخدومپو مشترکہ یوتھ آف مخدومپور کی کاوش پر سابق اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مہر ندیم احمد گہلا

Spread the love

 

مخدومپو مشترکہ یوتھ آف مخدومپور کی کاوش پر سابق اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مہر ندیم احمد گہلا کے تعاون سے مخدومپور گہلا ہاؤس میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیل کے مطابق مخدومپور مشترکہ یوتھ آف مخدومپور کی کاوش پر سابق اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مہر ندیم احمد گہلا کے تعاون سے مخدومپور گہلا ہاؤس میں فری میڈیکل کیمپ کا انقعاد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں آۓ مریضوں کا چیک اپ ڈاکٹر راؤ علی حیدر ، ڈاکٹر ثمیر حیدر ، ڈاکٹر راؤ اسد جمیل اور ڈاکٹر ساجد سعید نے مفت میں کیا۔اس موقع پر اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مہر ندیم احمد گہلا کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ اب گہلا ہاؤس میں مخدومپور فری میڈیکل کیمپ لگایا جاۓ گا جہاں پر مریضوں کا مفت میں چیک کیا جاۓ گا تو دوسری طرف مشترکہ یوتھ آف مخدومپور کی ٹیم نے کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ میں آئی خواتین اور مرد سے علاقہ کے مسائل سے بھی آگاہی لی آخر پر مشترکہ یوتھ آف مخدومپور کی ٹیم نے اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سے شہر کے مسائل پر ملاقات کی جس پر اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مہر ندیم احمد گہلا نے شہر کے مسائل کے حل کروانے میں ہر ممکنہ تعاون کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی