تم نیوز کی خبر پر ایکشن منچن آباد کے سیم نالہ شہر کے مشرقی علاقوں ملحقہ نشیبی کھیت کھلیان میں سیم زدہ پانی عرصہ دراز سے جمع تھا جس کی وجہ سے عوام شدید پریشانی سے دوچار تھی جس پر انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے اور سیم نالے کا پانی مختلف علاقوں سے ختم کروا دیا
سیم نالہ جو کہ عرصہ دراز سے بند تھا جسکی وجہ سے علاقہ مکینوں کو کئیں پریشانیوں کا سامنا تھا تم نیوز کی خبر نشر ہونے کے بعد انتظامیہ متحرک ہو گئ اور سیم نالہ کا جو گندا اور بدبو دار پانی جو عوام کے لئے سر درد بن گیا تھا اس گندے پانی سے انتظامیہ نے عوام کو چھٹکارا دلوا دیا ہے جس پر علاقہ مکینوں نے انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا