بھوانہ 2محرم الحرام کے سلسلہ میں امام بارگاہ جاگیر علی اکبر

Spread the love

موضع ٹاہلی رنگشاہ میں مجلس عزا منعقد ھوٸیں جس میں علماء ذاکرین میں شامل ذاکر اہلیبت مولانا فیاض حسین قومی کرم والا سیداں،ذاکر اہلیبت ثاقب عمران جعفر شیخوپوری نے مجلس عزا میں شریک عزاداروں سے اپنے خطاب میں فلسفہ شھادت حضرت امام حسین بیان کرتے ھوٸے

 

کہا کہ یہی وہ فلسفہ شھادت حضرت امام حسین علیہ اسلام ھے کہ آپ نے ایک ایک لمہے ایک ایک جگہ اور اپنے ایک ایک عمل سے مدینہ سے لیکر مکہ اور مکہ سے لیکر کربلا تک ایسی تاریخ رقم کی جو قیامت تک یزیدیت کےخلاف لڑنے والوں کیلئے امید اور حوصلے کا زریعہ ھے آپ نے یہ مثال قائم کردی کہ دین کو بچا نے کیلئے رخصت کی بجائے راہ عزیمت پرچلنا پڑتا ھے ظاہری اور فوری کامیابی کے بجائے دائمی اور اخروی کامیابی ھی بہتر ھے مجلس عزا کے اختتام پے بانی مجلس اقبال اصغر آرائیں نے دعا کروائی اور لنگر تقسیم کیا گیا جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیے انچارج چوکی دوست محمد لالی بیریج ساجد حسین ہرل کی سربراہی میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کٸے گٸے تھے