کندھ کوٹ میونسپل کمیٹی کی نااہلی اور عدم توجہ کے باعث شھر بھر میں سیوریج کا گندا پانی گلیوں محلوں میں جمع شھری پریشان

Spread the love

کندھ کوٹ میونسپل کمیٹی کی نااہلی اور عدم توجہ کے باعث شھر بھر میں سیوریج کا گندا پانی گلیوں محلوں میں جمع شھری پریشان

کندھ کوٹ وارڈ نمبر 07 بیکن لائٹ اسکول کے آگے عید سے لیکر آج تک مین روڈ پر نالوں کا گندا پانی 2 سے 3 فٹ تک تالاب بن کر گھڑا ہے لیکن نااہل انتظامیہ کی کوئی توجہ نہیں ہے شھریون کا کہنا ہے وارڈ نمبر 07 میں نالوں کا گندا پانی روڈ پر جمع ہونے سے مسجد میں 5 دنوں سے نماز بھی ادا نہیں کی جا رہی نالوں کا گندا پانی گھروں اور امام بارگاہ میں داخل ہونا شروع ہو گیا ہے وارڈ نمبر 07 کے متاثر عوام نے مزید کہا کہ میونسپل کمیٹی کے نااہل ٹی ایم او اور چیف سپروائزر کو مسلسل نشاندھی کرنے کے باوجود بھی کوئی اقدامات نہیں کیے گئے وارڈ نمبر 07 کی عوام نے وزیر اعلیٰ سندھ بلدیاتی سیکریٹری اور ڈپٹی کمشنر کشمور سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گندگی کی صورتحال کا نوٹس لے کر نااہل میونسپل افسران کے خلاف کاروائی کر کہ گندے پانی سے بچایا جائے۔