حویلی لکھا میں بھی ملک پاکستان کے دوسرے شہروں کی طرح طوفانی بارشوں کا سلسلہ

Spread the love

عروج پر بارشوں کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے شہر کی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا انتظامیہ کی طرف سے نکاسی آب کا کوئی حل نکالا نہیں گیا

ملک پاکستان کے دوسرے شہروں کی طرح حویلی لکھا میں بھی طوفانی بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں حالیہ بارشوں کی وجہ سے دریائے ستلج کے پانی کی مقدار میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جس سے بڑے سیلاب آنے کا بھی خدشہ لاحق ہو سکتا ہے حالیہ بارشوں کی وجہ سے کئی علاقوں میں مکانوں کی چھتیں گر گئیں اور فصلوں کو بھی شدید نقصان ہو رہا ہے حویلی لکھا انتظامیہ کی طرف سے نکاسی اب کو نکالنے کا کوئی حل نہیں نکالا جا رہا جب کہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے حویلی لکھا کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ کو شہر میں نکاسی آب کا مستقل حل نکالنا چاہیے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے ۔۔۔رپورٹ وقاص احمد نمائندہ تم نیوز حویلی لکھا ۔۔۔۔۔