عارف والا محرم الحرام کے حوالہ سے یوم عاشورہ کے جلوس راستوں پر کئے گئے انتظامات و سیکورٹی

Spread the love

عارف والا محرم الحرام کے حوالہ سے یوم عاشورہ کے جلوس راستوں پر کئے گئے انتظامات و سیکورٹی کے معائنہ کیلئے ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی کا ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان کے ہمراہ عارفوالہ کا دورہ ۔

اس موقع پر پاکپتن پولیس کے کپتان ڈی پی او نصیب اللہ خان سیکورٹی کے حوالہ سے ایس ڈی پی او چوہدری شبیر وڑائچ اور ایس ایچ او تھانہ سٹی میاں جہانزیب وٹو نے بریفنگ دی جبکہ ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی کو اسسٹنٹ کمشنر میاں اظہر طارق وٹو اور سی او بلدیہ سہیل نذیر نے جلوس کے دوران اٹھائے جانے والے تمام تر انتظامات بارے آگاہ کیا ۔
ضلع پاکپتن کے دونوں ذمداران افسران نے جلوس کے روٹس کا مرکزی امام بارگاہ ڈی بلاک سے کارخانہ بازار مسجد اہل حدیث تک پیدل وزٹ کیا اور انجمن اثنا عشرہ کے جنرل سیکرٹری ساجد بخاری اور خالد شاہ سے بھی تجاویز لی اور اداروں کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ملک نعیم اختر تم نیوز عارف والا