حویلی لکھا کے نواحی علاقہ پل گامے شاہ کے قریب واپڈا کی نا اہلی کی وجہ سے غریب محنت کش

Spread the love

حویلی لکھا کے نواحی علاقہ پل گامے شاہ کے قریب واپڈا کی نا اہلی کی وجہ سے غریب محنت کش محمد افضل ولد غلام۔محمد کی چار لاکھ مالیت کی بھینس کرنٹ لگنے سے جانبحق ہو گئی علاقہ مکین اور متاثرہ افراد کا واپڈا کے خلاف احتجاج اور اس واقع کا سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ

حویلی لکھا کے نواحی گاؤں گامے شاہ کے رہائشی غریب محنت کش محمد افضل کی بھینس واپڈا کی نااہلی کی وجہ سے جاں بحق ہو گئیں بھینس ننگی تاروں کے ساتھ ٹکرا گئی جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کے حویلی لکھا ایس ڈی او واپڈا مقبول احمد غوری اور لائن مین کی نا اہلی کی وجہ سے پہلے بھی اس علاقہ میں کافی نقصان ہو چکے ہیں کئی بار حویلی لکھا واپڈا کے ملازمین کو شکایت بھی درج کروائی ہیں لیکن وہ ہر بار پیسوں کی ڈیمانڈ کرتے ہیں جس کی وجہ سے ننگی تاروں کا کوئی حل نہ نکل سکا اور غریب محنت کش کی بھینس کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئیں متاثرہ افراد نہایت غریب ہیں متاثرین نے حکومت وقت سے اپیل کی ہے کے واپڈا انتظامیہ کی اس نا اہلی کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور غریب متاثرہ افراد کی داد رسی کی جائے اور نا اہل واپڈا ملازمین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔۔۔۔۔رپورٹ وقاص احمد نمائندہ تم نیوز حویلی لکھا ۔۔۔۔