بہاولپور مہنگائی نے ایک اور جان لے لی محلہ چاہ فتح خان بازار زنانہ ہسپتال روڈ بہاولپور میں گھریلو جھگڑے اور غربت سے تنگ 20 سالہ نوجوان نے فائر مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

Spread the love

بہاولپور مہنگائی نے ایک اور جان لے لی محلہ چاہ فتح خان بازار زنانہ ہسپتال روڈ بہاولپور میں گھریلو جھگڑے اور غربت سے تنگ 20 سالہ نوجوان نے فائر مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

 

بہاولپور ریسکیو ذرائع کے مطابق محلہ چاہ فتح خان بازار نزد گھوڑے والی مسجد بہاولپور میں 20 سالہ جہانگیر نے گھریلو جھگڑے اور غربت سے تنگ آ کر خود کو واش روم میں بند کر کے گولی مار لی نوجوان جہانگیر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نوجوان نے کسی موبائل ایپ کمپنی سے چند ہزار قرض لے رکھا تھا جو واپس نہ کر سکا۔ان کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں موصول ہونے لگیں اور ہراساں کیا جانے لگا نوجوان جہانگیر نے دلبراشتہ ہو کر خود کشی کر لی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی ہے۔