بھوآنہ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے بھوآنہ پولیس

Spread the love

بھوآنہ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے بھوآنہ پولیس کی طرف سے فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا ہے.فلیگ مارچ کی قیادت ڈی ایس پی محمد حیات سرگانہ نے کی جبکہ ان کے ساتھ ایس ایچ او اعجاز عمران کاہلوں,پولیس فورس,ایلیٹ
بھوآنہ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے بھوآنہ پولیس کی طرف سے فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا ہے.فلیگ مارچ کی قیادت ڈی ایس پی محمد حیات سرگانہ نے کی جبکہ ان کے ساتھ ایس ایچ او اعجاز عمران کاہلوں,پولیس فورس,ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس کی ٹیموں نے شرکت کی ہے فلیگ مارچ ڈی ایس پی آفس بھوآنہ سے شروع ہوا زیرو پوائنٹ لاری اڈا بلال چوک سولنگ سٹاپ آمین پور بنگلہ روڈ سے ہوتا ہوا واپس ڈی ایس پی آفس بھوآنہ میں اختتام پذیر ہوا ڈی ایس پی بھوآنہ محمد حیات سرگانہ کا کہنا ہے کہ بھوانہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ فلیگ مارچ کا مقصد عوام کو تحفظ کا احساس دلانا اور امن و امان کو خراب کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث لوگوں کو سخت پیغام دینا بھی ہے شہر بھر میں چودہ مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرہ جات بھی نصب کردیئے گئے ہیں شرپسند عناصر کو آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا