راجن پور /محمد پور میں طلبہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ راجن پور: طلبہ کا انڈس ہائی وے بلاک کر کے احتجاج راجن پور: طلبہ کی جانب سے امتحانات کے طریقہ کار کے خلاف احتجاج راجن پور: مظاہرین سے مزاکرات کی کوشش : پولیس راجن پور: بلاک ٹریفک پر امن کھلوانے کی کوشش:پولیس راجن پور: مظاہرین کی جانب سے پولیس پر شدید پتھراؤ راجن پور: پتھراؤ کے نتیجے میں تھانہ محمد پور پولیس کے دو اہلکار زخمی راجن پور: زخمی اہلکاروں علاج معالجہ کے لیئے ہسپتال منتقل راجن پور: پتھراؤ کرنے والے مظاہرین کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز مردان: فائرنگ / میاں بیوی جانبحق مردان: رستم کے علاقہ جمڈھیر میں فائرنگ:ریسکیو1122 مردان: بھائی کے فائرنگ سے بھاِئی اور بھابھی جانبحق مردان: جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ ہوئی : پولیس مردان: ریسکیو1122 کی ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی رمردان: 35 سالہ خالد بیوی سمیت ہسپتال منتقل: ریسکیو1122 مردان:ہسپتال میں ڈاکٹروں نے دونوں کی موت کی تصدیق کر دی منکیرہ/ٹرانسفارمر خراب منکیرہ:محلہ چھینہ والا کا ٹرانسفارمر 4 دن سے خراب،اہل علاقہ کو شدید مشکلات منکیرہ :لوڈ بڑھ جانے کی وجہ سے آئے روز ٹرانسفارمر جلنا معمول بن گیا منکیرہ :ٹرانسفارمر 25 کے وی کا نصب تھا جوکہ لوڈ برداشت نہ کرسکا منکیرہ :علاقہ مکینوں نے متعدد بار ٹرانسفارمر کو مرمت کروایا منکیرہ : قریبی ٹرانسفارمر پر منتقلی کے بعد وولٹیج کی کمی پوری نہ ہوسکی منکیرہ :شدید گرمی کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا منکیرہ:فریج،موٹرز،دیگر گھریلوں اشیاء کم وولٹیج کی وجہ سے جل گئیں منکیرہ:ایس ڈی او واپڈا افسران فوری طور پر ایکشن لیکر ٹرانسفارمر نصب کروائیں منکیرہ : نیا ٹرانسفارمر نصب نہ ہوسکا ، احتجاج کرنے پر مجبور ،اہل محلہ فیصل آباد /خون سفید ہوگیا فیصل آباد : بھائی نے بھائی پر مبینہ فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا:پولیس فیصل آباد : لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال لایا گیا : پولیس فیصل آباد : وقوعہ تھانہ صدر کے علاقہ نواحی گاؤں 175 گ ب میں پیش آیا:پولیس فیصل آباد : پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی:پولیس فیصل آباد : مقتول کا نام عمر فاروق بتایا جاتا ہے:ایس ایچ او مہر ریاض فیصل آباد : جلد ہی قتل کی وجہ معلوم کر لیں گے:پولیس ننکانہ صاحب/خون سفید ہونے لگے ننکانہ صاحب : زمینی تنازعہ ، بھائی نے بھائی کو گولی مار دی: زرائع ننکانہ صاحب: گولی لگنے سے50 سالہ محمد عارف شدید زخمی: زرائع ننکانہ صاحب: زخمی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہ کوٹ منتقل : زرائع چنیوٹ/ ویکسینیشن سنٹرزکا دورہ چنیوٹ:ڈپٹی کمشنر کاکورونا ویکسینیشن سنٹرز لالیاں اور چناب نگر کا دورہ چنیوٹ:انتظامات و سہولیات کا جائزہ لیا اور ریکارڈ کو چیک کیا چنیوٹ: ان جنچارجز سنٹرز کو مناسب ہدایات جاری کیں منڈی احمد آباد/سیل دوکانوں کا معاملہ منڈی احمد آباد: قائمہ کمیٹی براۓ ریلوے کے چیئرمین معین وٹو کا منڈی احمد آباد کا دورہ منڈی احمد آباد: ریلوے حکام کی جانب سےسیل دکانوں پر آگاہ کیا گیا منڈی احمد آباد:سیل دوکانے جلد بحال کروانے کا فیصلہ منڈی احمد آباد:ریلوے کرائےمیں کمی کی کوشش کریں گے:معین وٹو لیہ /گھریلو جھگڑا لیہ:چوبارہ معمولی تکرار پر جھگڑا ،گولیاں چل گئیں لیہ:1 خاتون سمیت 4 افراد زخمی:پولیس لیہ:چکنمبر 311 ٹی ڈی اے میں 3 افراد نے معمولی رنجش پر رشتے داروں پر فائرنگ کر دی:پولیس لیہ:زخمیوں میں باپ 2 بیٹے اور ان کی پھوپھو زہرہ بی بی شامل ہیں:پولیس لیہ:زخمی ہسپتال منتقل ،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب:پولیس لیہ:3 زخمی حالت تشویش ناک ہونے پر نشتر ریفر لیہ: ملزمان کی تلاش جاری ہے جلد گرفتار کر لیا جائے گا:ایس ایچ او ساہیوال /سنٹرل جیل میں کرپشن کا معاملہ ساہیوال: سپرٹینڈنٹ جیل ،ڈپٹی سپرٹینڈنٹ سمیت 10 جیل ملازمین معطل ساہیوال:سپریٹنڈنٹ منصور اکبر اور دیگر ملازمین پر ماہانہ لاکھوں روپے کی کرپشن کا الزام ساہیوال:سپیشل برانچ کی سورس رپورٹ پر نٹینڈنٹ جیل اور عملہ معطل ساہیوال: رپورٹ کے مطابق سنٹرل جیل میں ماہانہ 81 سے 90 لاکھ تک کی کرپشن کی جا رہی ہے ساہیوال:ڈی ائی جی طارق محمود کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ساہیوال: کرپشن انکواری رپورٹ یکم جون کو پیش کرنے کا حکم ساہیوال: تمام ریکارڈ اور سی سی ٹی وی فوٹیج قبضہ میں لے لیں:ڈی ائی جی ظاہر پیر : قومی شاہرہ موچی والا کے قریب دو کنٹینر آپس میں ٹکرا گئے ظاہر پیر : حادثہ کے نتیجہ میں دونوں کنٹینرز روڈ پر الٹ گئے ظاہر پیر : کنٹینرز میں ہارڈ بورڈ شیٹس اور نمک لوڈ تھا ظاہر پیر : ظاہر پیر : حادثہ نیند آنے کے سبب پیش آیا ظاہر پیر: دو شخص معمولی زخمی ،طبی امداد دی گئی ظاہر پیر : ریسکیو 1122 نے کنٹینرز ہٹا کر ،روڈ ٹریفک کیلئے کلیر کر دیا

بڈے نے الیکشن مہم میں کہا کہ حکومت میں آکر جمال خشوگی کو انصاف دلاؤں گا۔

بڈے نے الیکشن مہم میں کہا کہ حکومت میں آکر جمال خشوگی کو انصاف دلاؤں گا۔ اقتدار میں آگیا تو اعلان کیا کہ سعودی عرب کو اچھوت بناؤں گا۔ اسلحے کی ڈیل کینسل کردی، بحیرہ عرب سے بحری بیڑہ ہٹا دیا، پیٹریاٹ میزائل ہٹا دئے، حوثیوں کو دہشت گردوں کی فہرست سے بھی نکال دیا۔ بڈھا سیریس لگ رہا تھا۔ روس نے یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا تو بڈھے نے سوچا روس کو سخت سبق سکھانے کے لئے پابندیاں لگانی چاہئیں۔ پابندیاں اتنی سخت لگا بیٹھا کہ اپنا ہی دم گھٹنے لگا۔ خود امریکہ اور یورپ میں ہی پیٹرول کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی اور غذا کی شارٹیج الگ۔ روس اور یوکرین مل کر دنیا کی کل گندم کا 39 فیصد پیدا کرتے ہیں۔ سو بڈھے نے اردگان سے کہا تم اس روس کو گندم کی سپلائی پر راضی کرو جسے ہم سبق سکھانے نکلے تھے، تاکہ ہمارے کھانے کا انتظام ہوسکے، میں تیل کے لئے اس محمد بن سلمان کو راضی کرتا ہوں جسے اچھوت بنانا تھا۔ سوچا تھا محمد بن سلمان بھی کوئی نیازی ہی ہوگا اچانک فون کروں گا تو خوشی سے ناچ اٹھے گا۔ بڈھے نے مارچ میں شہزادے کو تین بار فون کی ٹرائی ماری مگر شہزادے نے فون ہی نہیں اٹھایا۔ امریکی وزیر خارجہ نے سعودی وزیر خارجہ سے بات کی کہ شہزادے سے کہو ہم دنیا میں سپر طاقت لگے ہوئے ہیں اور تم فون ہی نہیں اٹھاتے ؟ بات تب بھی نہ بنی تو بڈھے کو مشیروں نے کہا

“انکل جی ! چل کر جانا پڑے گا”

بڈھے نے کہا

“ٹھیک ہے بیگ پیک کرو”

بڈھا جدے میں اترا تو ایئرپورٹ پر استقبال کے لئے فقط گونر مکہ۔ حد ہوگئی، دنیا کاسب سے طاقتور حکمران اور یہ سلوک ؟ نہیں ! ابھی حدا نہیں ہوئی، حدیں تو ابھی ہونی ہیں۔ بڈھا شاہی محل میں جیسے ہی کار سے اترا شہزادہ تیزی سے آگے بڑھا اور بڈھے کے کچھ سوچنے سمجھنے سے پہلے ہی مکے سے مکا ٹکرادیا۔ فوٹو گرافر ریڈی تھے، چند لمحوں میں ہی یہ پوسٹ والی تصویر پوری دنیا میں وائرل تھی۔ پوری مغربی دنیا کا میڈیا بڈھے کے پیچھے پڑ گیا کہ ہم نے تو شہزادے کو اچھوت بنانا تھا، اس نے اس سے دوستانہ مکا کیوں ٹکرایا ؟ کہرام ہی مچ گیا۔ جس شہزادے کو عبرت کی مثال بنانے کے دعوے تھے اس نے بڈھے کو ایک تصویر سے ہی ڈھیر کردیا تھا۔ مگر کھیل ابھی باقی تھا۔ بڈھے نے سعودی عرب سے واپسی پر تین دعوے کئے۔ پہلا یہ کہ

“میں نے شہزادے کو بخشا بالکل نہیں، میں نے پہلی بات ہی جمال خشوگی سے متعلق کی”

سعودی وزیر خارجہ کی فوری وضاحت آگئی

“بڈھا آدھی بات بتا رہا ہے، پوری بات یہ ہے کہ جواب میں شہزادے نے بڈھے سے کہا ہے کہ اگر صدر بش کو ابوغریب کے مظالم کی سزا نہیں دی جاسکتی تو مجھے جمال خشوگی کے قتل کی کیسے دی جاسکتی ہے ؟ وہ بھی “اہلکاروں” کا جرم تھا، یہ بھی اہلکاروں کا جرم ہے”

بڈھے نے دوسرا دعوی کیا

“اسرائیل اور عرب ممالک پر مشتمل دفاعی اتحاد کی بنیاد رکھ کر آرہا ہوں”

سعودی وزیر خارجہ نے اس پر بھی لب کشائی کردی

“بڈھا جھوٹ بول رہا ہے۔ اسرائیل کے ساتھ دفاعی اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا”

بڈھے نے تیسرا دعوی وہ کیا جسے سننے کے لئے پورا امریکہ اور یورپ بے قرار۔ فرمایا

“سعودی تیل کی پیداوار بڑھانے لگے ہیں، اس سے تیل کی قیمتیں نیچے آجائیں گی”

سعودی وزیر خارجہ نے کہدیا

“ہم پہلے ہی ضرورت سے زیادہ تیل پیدا کر رہے ہیں، تھوڑا اور بڑھا دیں گے مگر جتنا بڑھا سکتے ہیں اس سے تیل کی قیمتوں پر کوئی فرق مشکل ہے کہ پڑے”

جسے اچھوت بنانے کا دعوی تھا اس نے ناک سے لکیریں کڈوا کر بھی کچھ نہ دیا۔ سارا امریکہ اور یورپ ہی بڈھے کے پیچھے پڑ گیا ہے اور اسے یاد دلا رہا ہے

” کمینے ! ہم سپر پاور ہیں، تو ناک کٹوا کر آگیا وہ بھی اس سے جسے اچھوت بنانا تھا؟”

ادھر شہزادے کو ولادیمیر پیوٹن کی لمبی کال آگئی ہے۔ یورپ میں سردی بس دو ڈھائی ماہ کے فاصلے پر ہے۔ امریکہ اور یورپ دونوں کو لگتا ہے کہ اس موسم سرما میں پیوٹن نے یورپ کی گیس پائپ لائن کا وال بند کرنا ہی کرنا ہے اور یہ شہزادہ اس گیم میں پیوٹن سے ملا ہوا لگتا ہے

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on whatsapp
WhatsApp