Spread the love

دریائے چناب سے اس وقت بڑا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے.سیلابی پانی قریبی بستیوں اور آبادیوں میں داخل ہونے لگا ہے.ٹھٹہ وروکا,ٹھٹہ لودیا,موضع ساہمل,ٹھٹہ نہرہ اور دیگر بستیاں اور آبادیاں پانی میں گھر چکی ہیں.ہزاروں ایکڑ پر کھڑی کماد,دھان اور چارے کی فصلیں زیر آب آ گئی ہیں.جبکہ انتظامیہ کی طرف لوگوں کی مدد کے لئے انتظامات نہیں کئے گئے ہیں اسی حوالے سے اہل علاقہ کہنا ہے کہ موضع ساہل میں میں زمینی کٹاؤ خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے کئی گھر صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں اور سینکڑوں ایکڑ زمین دریا برد ہو گئی ہم اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں ہمارا حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ ہماری مالی مدد کی جائے اور زمینی کٹاؤ روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں