سرگودھا پریس کلب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شمس الدین احمد خان کا کہنا تھا ملکی موجودہ حالات

Spread the love

سرگودھا پریس کلب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شمس الدین احمد خان کا کہنا تھا ملکی موجودہ حالات میں ملت کے ہر فرد کو اپنامحب وطن کردار ادا کرنا ہوگا پاکستان کو 75ویں سالگرہ کاسب سے بڑا تحفہ ہم ایمان داری محنت لگن اور اپنے سے زیادہ وطن عزیز کا خیال رکھ کر دے سکتے ہی

عالمی شہرت یافتہ سائیکاٹرسٹ ڈاکٹر شمس الدین احمد خان نے سرگودھا پریس کلب میں پرہجوم پروگرام میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سوچ بیدار کرنے کی سخت ضرورت ہے کہ ہم نے پاکستان کو کیا دیا؟ آج ہم جس مقام پر بھی ہیں ہماری آزادی عزت وقار پیارے وطن کی بدولت ہے۔ عظیم سائیکاٹرسٹ نے کہا کہ بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے سب قوتوں کو ایک جگہ اکٹھا ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سیاست دان فوج اسٹیبلشمنٹ بزنس مین تمام طبقات کو خوشحال پاکستان کے لئے یک جان ہونا پڑے گا پاکستان سب کا گھر ہے۔ ڈاکٹر شمس خان نے کہا کہ بہت وقت ضائع ہوچکا اب درست سمت کا تعین کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سرگودھا پریس کلب کے منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا کے صحافیوں نے ہمیشہ محب وطن کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر صدر پریس کلب مہراصف حنیف جنرل سیکرٹری میاں محسن سینئر صحافی شاہین فاروقی شیخ محمد رضوان نے دماغی بیماری شیزوفینیا کے جدید علاج کی دریافت پر ڈاکٹر شمس الدین خان کو خراج تحسین پیش کیا۔ عمران گوئندی اور اقبال ملک نے ایم فل کی فری تعلیم کے لئے کلاسز قائم کرنےکے حوالے سے ڈاکٹر شمس خان کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔