تحریک لبیک پاکستان حبیب آباد کے زیرِ اہتمام یونٹ کرم آباد میں تاجدارِ ختم نبوّت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

Spread the love

جس میں سید احمد شاہ بخاری صاحب،، سرپرست اعلیٰ PP179 حضرت علامہ مولانا مفتی محمد بلال حسین شاہ مرتضائ نے خصوصی خطاب کیا

حبیب آباد کرم آباد میں تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان کی زیر اہتمام تاجدارِ ختم نبوّت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں امیر ضلع قصور منیر خان ساقی،عطا محمد ہمدمی،سردار منیب ڈوگر،قاری پیر بخش رضوی ،ڈاکٹر شفیق صاحب ،حسن سردار نعیمی ،صاحب سمیت دیگر اراکین ضلع و تحصیل اور گردونواح سے آئے ہزاروں کارکنان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سید احمد شاہ بخاری صاحب، حضرت علامہ مولانا مفتی محمد بلال حسین مرتضائ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہم سے زیادہ محبِ وطن کوئی نہیں۔ لبیک یا رسول اللہ ﷺ کا نعرہ دنیا اور آخرت میں ہماری کامیابی کی کنجی ثابت ہو گا۔ پاکستان میں محمدِ عربی ﷺ کا دین ہی چلنا ہے انہیں کا نظام لا کر چھوڑیں گے۔.
محمد فیصل تم نیوزحبیب آباد