ڈسٹرکٹ پولیس پاکپتن۔ دوران پولیس مقابلہ اپنی ساتھی ڈاکو کی فائرنگ سے ہلاک ڈکیت کی شناخت۔

Spread the love

ڈسٹرکٹ پولیس پاکپتن۔
دوران پولیس مقابلہ اپنی ساتھی ڈاکو کی فائرنگ سے ہلاک ڈکیت کی شناخت۔علاقہ تھانہ صدر پاکپتن میں دوران ڈکیتی فائرنگ سے 2 افراد کو زخمی کرنے اور اپنی ہی ساتھی ڈاکو کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی ڈاکو کی شناخت ہو گئی۔ہلاک ڈکیت
کی شناخت نادر ولد سلیم قوم مراثی(قریشی) سکنہ محلہ شہید نگر پاکپتن کے نام سے ہوئی۔
ہلاک ڈکیت قتل ، ڈکیتی ، کے متعدد مقدمات و دیگر سنگین جرائم میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔
ہلاک ڈکیت گزشتہ ہفتے پاکپتن اور عارفوالا میں ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث اور پاکپتن پولیس کو مطلوب تھا۔
ہلاک ڈکیت کو گزشتہ ہفتے عارفوالا میں بھی ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے CCTV فوٹیج میں شناخت کیا گیا ہے۔

ملک نعیم اختر تم نیوز عارف والا