افسوس ناک خبر شامل کرتے ہیں وھاڑی سے جہاں پر مبینہ دیرینہ دشمنی کی بنا پر دو افراد قتل دونوں موٹر سائیکل پر عدالت میں مقدمہ کی پیشی کے لیے آرہے تھے
وہاڑی۔تھانہ صدر کی حدود 577 ای بی کے رہائشی عدالت میں پیشی کیلئے آرہے تھے کہ مبینہ گھات لگائے مخالفین نے فائرنگ کردی
جاں بحق ہونے والوں میں ڈاکٹر محمد یعقوب ارائیں اور چوہدری شاہنواز ارئیں شامل ہیں
۔وقوعہ لڈن روڈ پر پل محسن شاہ کے قریب پیش آیا
۔ذرائع کے مطابق 577 ای بی کی ملک اعوان برادری اور ارائیں برادری کے درمیان عرصہ دراز سے دشمنی چل رہی ہے
قبل ازیں بھی دونوں برادریوں کے متعدد افراد ایک دوسرے کے ہاتھوں قتل ہوچکے ہیں
۔ملک برادری کے تین افراد اس وقت بھی قتل کے جرم میں جیل میں بند ہیں جن کو سزائیں سنائی جا چکی ہیں
وہاڑی پولیس تھانہ صدر نے نعشیں تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیں
ملک عبد الغفار انجم تم نیوز وھاڑی