مورخہ 24جولائی 2022ئ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی سربراہی میں 119ویں سنڈیکیٹ میٹنگ کا انعقاد ‘ زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کو1000کنال زمین لیز پر دینے کی منظوری دیدی گئی

Spread the love

ڈیرہ اسماعیل خان(ہینڈ آئوٹ،24جولائی 2022)وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخا راحمد کی زیر صدارت 119ویں سنڈیکیٹ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ کا ایجنڈاجسٹرار گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد نعمت اللہ بابر نے ایوان میں پیش کیا۔ میٹنگ میں تمام سنڈیکیٹ ممبران نے کہا کہ یونیورسٹی ایکٹ اور سٹیچیوٹس کے مطابق سنڈیکیٹ ایک مجاز فورم ہے جو یونیورسٹی کے کسی بھی مسائل ‘اہم امور اور زمین کی تقسیم کا فیصلہ کر سکتا ہے’وائس چانسلر کو بھی کچھ فیصلوں میں سنڈیکیٹ کی منظوری لینا لازمی ہوتی ۔ ممبران نے مزید کہا کہ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے جس طرح گومل یونیورسٹی کی سینٹ میٹنگ میں فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زرعی یونیورسٹی کو 1000کنال زمین لیز پر دینے کیلئے آمادگی ظاہر کیاجس کو سنڈیکیٹ ممبران من وعن تسلیم کرتے ہیںاور اسکی باقاعدہ منظوری بھی دیتے ہیں ۔ وائس چانسلر کے اس فیصلے سے دونوں یونیورسٹیوں کے مسائل حل ہونگے اور 1000کنال زمین لیز پر دینے کے بعد ملنے والی رقم سے گومل یونیورسٹی کے مالی مسائل بھی کافی حد تک حل ہونگے۔ میٹنگ میں گومل یونیورسٹی کے تمام سنڈیکیٹ ممبران رجسٹرار گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد نعمت اللہ بابر’ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ’ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم جیلانی، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمدصفدر بلوچ’ اسسٹنٹ پروفیسر، ڈاکٹر محمد عدیل،ڈپٹی رجسٹرار کیو ای سی ،حفیظ اللہ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی ڈاکٹر محمد جنید سراج،ڈائریکٹر فنانس محمد اقبال اعوان سمیت جاوید اقبال،ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور ،محمد فاروق ، ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ پشاور’صداقت اللہ،ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ پشاور’محمد شکیل ملک، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج درابن اور شہلا امبرین، پرنسپل گرلز ڈگری کالج نمبر 3نے شرکت کی جبکہ نمائندہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آبادپروفیسر ڈاکٹر زاہد انور ‘یونیورسٹی آف پشاور آن لائن میٹنگ میں شریک تھے ۔میٹنگ کے اختتام پر گومل یونیورسٹی نے ٹرانسفر ہونیوالے ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ محمد فاروق کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ محمد فاروق نہایت ہی نرم طبیعت کے ملنسار ‘ایمانداراور فرض شناس افسر ہیں جنہوں نے ہمیشہ قانون و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کیا اور گومل یونیورسٹی کے تمام سنڈیکیٹ ممبران ان کی اپنے ادارے کیلئے خدمات کو نہایت ہی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ آخرمیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی سربراہی میں گومل یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ ممبران نے محمد فاروق کا گومل یونیورسٹی کی اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔
از طرف !راجہ عالم زیب
پی آر او گومل یونیورسٹی ، ڈیرہ اسماعیل خان