بھوانہ واپڈا کی مبینہ نااہلی کھل کر سامنے آ گئی ہے.واپڈا نے خسارہ مہنگائی اور بیروزگاری میں پسی عوام کی جیبوں پر مبینہ ڈاکہ مار کر پورا کرنا شروع کردیا ہے

Spread the love

بھوانہ واپڈا کی مبینہ نااہلی کھل کر سامنے آ گئی ہے.واپڈا نے خسارہ مہنگائی اور بیروزگاری میں پسی عوام کی جیبوں پر مبینہ ڈاکہ مار کر پورا کرنا شروع کردیا ہے.اوور بلنگ پر شہری سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں.موضع ٹاہلی منگینی کے رہائشی شعبہ صحافت سے وابستہ نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر ڈاکٹر ناصر علی قارب کو صرف 12 یونٹ استعمال کرنے پر ایک ماہ کا 3935 روپے کا بل بھیج دیا گیا ہے.بجلی کا بل دیکھ کر ڈاکٹر ناصر علی قارب کا پارہ ہائی ہو گیا ہے.نیپرا نے ایک طرف تو بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کیا ہے پھر بھی من ہلکا نا ہوا اور اضافی بل ڈالنا شروع کر دیا ہے.اس حوالے سے ڈاکٹر ناصر علی قارب کو کہنا تھا کہ اگر ایک یونٹ 100 روپے کا بھی کر دیا جائے تب بھی اتنا بل نہیں بنتا.ان کا کہنا تھا کہ ایک عام آدمی اتنی مہنگی بجلی کیسے برداشت کر سکتا ہے اوپر سے لوڈشیڈنگ کا عذاب ہے.ایسی ہی ہر گھر کی کہانی ہے کہ بے روزگاری اور مہنگائی میں پسی عوام پر بجلی بم گرائے جا رہے ہیں.شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اوور بلنگ چارج کرنے کی انکوائری کی جائے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی لائی جائے تاکہ وہ سکھ کا سانس لے سکیں.