کندھ کوٹ سٹی فور میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ نے شہر کو تاریکیوں میں دھکیل دیا ، شدید گرمی سے شہری اور کاروباری مراکز متاثر شھری اور کاروباری حضرات شدید پریشان

Spread the love

کندھ کوٹ سٹی فور میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ نے شہر کو تاریکیوں میں دھکیل دیا ، شدید گرمی سے شہری اور کاروباری مراکز متاثر شھری اور کاروباری حضرات شدید پریشان

کندھ کوٹ سٹی فور فیڈر میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے پورے شہر کو تاریکیوں میں دھکیل دیا ہے ۔ شدید گرمی کے دنوں میں اٹھارہ سے بیس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے جہاں لوگوں کے کاروبار متاثر ہورہے ہیں وہیں اس شدید گرمی میں پانی اور بجلی کی قلت سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے واپڈا سیپکو سٹی فور لائین سپریڈنٹ اور گریڈ عملے کی جانب سے اٹھارہ سے بیس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے کاروبار تباہی ہو رہے ہیں اس کے ساتھ سٹی فور کی عوام کا جینا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔ شہریوں نے بتایا کہ جب کسی ٹرانسفارمر کا کوئی فالٹ ہو جائے تو بار بار اطلاع کے باوجود سٹی فور کی بجلی کو بند کر کے کئی کئی گھنٹے واپڈا اہلکار فالٹ ٹھیک کرنے نہیں آتے ہم اس شدید گرمی ابلتے ہیں سٹی فور عوام نے واپڈا کے وفاقی وزیر اور دیگر حکام سے سٹی فور لائین سپریڈنٹ کی اس عوام دشمن پالیسی کے خلاف نوٹس لے کر غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کو ختم کروانے کا مطالبہ کیا۔