پنجاب اسمبلی کااجلاس سپیکر چوہدری پرویز الہی کی زیر صدارت ایک گھنٹہ بیس منٹ کی تاخیر سے شروع

Spread the love

پنجاب اسمبلی کااجلاس سپیکر چوہدری پرویز الہی کی زیر صدارت ایک گھنٹہ بیس منٹ کی تاخیر سے شروع

اجلاس میں ضمنی انتخابات میں جیتنے والےنومنتخب 15ارکان بھی موجود

سپیکر پرویزالہی نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا،

پرویز الیی نے 16ارکان اسمبلی سے حلف لیا،

پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے حسن ملک ، عرفان اللہ خان نیازی، علی افضل ساہی اور میاں محمد اعظم نے حلف اٹھا لیا،

تحریک انصاف کے مہر محمد نواز، خرم شہزاد ورک، میاں محمد اکرم عثمان، شبیر احمد گجر، ملک ظہیر عباس نے حلف اٹھا لیا،

تحریک انصاف کے محمد غلام سرور، مخدوم زین حسین قریشی، محمد عامر اقبال شاہ نے حلف اٹھا لیا،

آزاد رکن سید محمد رفیع الدین بخاری بھی حلف اٹھایا،

تحریک انصاف کے سردار محمد سیف الدین خان کھوسہ، قیصر عباس خان، محمد معظم علی خان نے بھی حلف اٹھایا،

مسلم لیگ ن کے سبطین رضا، ملک اسد کھوکھر اور فدا حسین نے بھی حلف نہیں اٹھایا،

 

میاں محمود الرشید خطاب ایوان:

جتنےچور دروازے اور منفی ہتھکنڈے آزما لئے گئے وہ ناکام ہوئے، میاں محمود الرشید

کل پرویز الہی وزیر اعلی منتخب ہوں گے ، میاں محمود الرشید

سولہ اپریل کو جو کچھ ہوا وہ سیاہ حروف میں لکھے جائیں گے،میاں محمود الرشید

ان لوگوں کا تعین کریں گے جو ایوان میں مارپیٹ میں ملوث رہے ان کا محاسبہ کریں گے، میاں محمود الرشید

ایوان میں منتخب ممبران پر پولیس نے تشدد کیا ایسے لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے،میاں محمود الرشید

صاحبزادہ سید سعید الحسن نے ایوان میں نومنتخب ارکان کی حلف برداری کے بعد پارٹی کے ساتھ وفاداری کےلئے دعا بھی کروائی

پی ٹی آئی و ق لیگ کا باہمی اشتراک میں کامیابی ہو، صاحبزادہ سید سعید الحسن

مخالفین کے شر اور شرارتوں سے ہمیں محفوظ فرما، صاحبزادہ سید سعید الحسن

 

نومنتخب رکن زین قریشی گفتگو ایوان:

الیکشن فرد واحد نہیں بلکہ ہمارا مقابلہ ایک جماعت نہیں نظریہ کا الیکشن تھا

ہم نے مل کر بارہ جماعتوں کے ٹولے کو شکست دی ہے،

جیت حق ،پاکستان اور عمران خان کےنظرئیے کی ہوئی ہے،

عمران خان ویژن و نظریہ کے تحت حقیقی آزادی کےلئے دن رات محنت کریں گے ،

 

ظہیر عباس کھوکھر خطاب ایوان:

ہمیں صوبے کی خدمت کا موقع دیا اور ان قوتوں کا مقابلہ کیا جو امن و امان کو خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں ،ظہیر عباس کھوکھر

پاکستان کے شہریوں کو ڈسٹرب کرکے ووٹوں کو شفٹ کیاگیا ، ظہیر عباس کھوکھر

ضمنی الیکشن میں مائوں بہنوں بیٹوں کی تذلیل کی گئی کیا یہ پاکستان کے شہری نہیں ہیں، ظہیر عباس کھوکھر

ایک گھرانے کے ووٹ مختلف پولنگ اسٹیشن پر منتقل کیاگیا لیکن اس کے باوجود حق کی آواز پر لبیک کیا، ظہیر عباس کھوکھر

کل جیت حق و فتح کا دن ہوگا پنجاب کواس وقت پگ کو جو داغ لگی اس کی حفاظت کریں گے، ظہیر عباس کھوکھر