میانوالی /عیسی خیل:مون سون بارشوں اور برساتی نالوں متعلق آپ ڈیٹ

Spread the love

میانوالی /عیسی خیل:مون سون بارشوں اور برساتی نالوں متعلق آپ ڈیٹ

آج کی بارشوں اور برساتی نالہ میں مجموعی طور پر 4افراد جانبحق جبکہ 2زخمی ہو گئے

میانوالی۔عیسی خیل علاقہ میں موسلادھار بارش کے بعد برساتی نالہ درسرسولہ میں تین عورتیں بہہ گئیں۔

میانوالی۔مٹھا موڑ کے قریب نالہ سے تینوں عورتوں کی نعشیں بر آمد کر لی گئیں۔

میانوالی۔ ریسکیو 1122کی ایمبولینس اور پرائیوٹ گاڑی پر نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

میانوالی۔ریسکیو آپریشن کی نگرانی کے لئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر نوید اقبال خود عیسی خیل تحصل کے متاثرہ علاقہ میں موجود ہیں۔

میانوالی۔ موجودہ ایمرجنسی صورتحال میں کوڈ ریڈ لگا کر تمام سٹاف کو ڈیوٹی پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

میانوالی۔بہنے والی عورتوں میں 23سالہ انسہ بی بی زوجہ بلال ،15سالہ ثناء بی بی دختر عبدالعزیز،17سالہ رخسانہ دختر عبد العزیز سکنہ اعوان والا نزد مٹھا خٹک شامل ہیں۔

میانوالی۔دوسری طرف ناصری روڈ پر قاری حیات مدرسہ کے قریب برساتی نالہ میں بہنے والی نعش برآمد کر لی گئی۔

میانوالی۔برساتی نالہ سے ملنے والی نعش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔جس کی شناخت سیف اللہ ولد سلطان عمر45سال سکنہ ترگ سے ہوئی۔
میانوالی۔ تیسرے حادثہ میں ملاخیل ونجاری روڈ کے علاقہ میں بارش متاثرہ مکان کی چھت گر گئی۔

میانوالی۔حادثہ میں ایک عورت اور بچی معمولی زخمی زخمی ہو گئیں۔

میانوالی۔ریسکیو1122کی ٹیم نے طبی امداد دیکر ہسپتال منتقل دیا۔