مورخہ 21جولائی 2022ئ (2)گومل یونیورسٹی کی ڈگریوں کے حوالے سے ناممکن معاملات کو ممکن بنانے پر سنڈیکیٹ کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کے ممبران

Spread the love

کاکام قابل تعریف اور قابل تحسین ہے’وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد
ڈیرہ اسماعیل خان(ہینڈ آئوٹ،21جولائی 2022)گومل یونیورسٹی کے ڈگریوں کے حوالے سے ناممکن معاملات کو ممکن بنانے پر سنڈیکیٹ کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کے ممبران کاکام قابل تعریف اور قابل تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے شعبہ امتحانات میں بہترین کارکردگی دکھانیوالے افسران اورملازمین کے درمیان شیلڈ اوراسناد تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات یونیورسٹی آف مالاکنڈ شاہد خان،سابق پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 1وسابق ممبر سنڈیکیٹ گومل یونیورسٹی شفقت یاسمین ‘کنٹرولر امتحانات گومل یونیورسٹی ڈاکٹر محمدصفد ر بلوچ، ڈپٹی کنٹرولر ڈاکٹر اصغر بلوچ اور شعبہ امتحانات کے دیگر افسران اورملازمین موجود تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ گومل یونیورسٹی کی 106ویں سنڈیکیٹ میں ڈگریوں کے مسئلہ کو تمام قانونی تقاضوں کے تناظر میںنہایت باریک بینی سے دیکھنے کیلئے امتحانی معاملات کا کم و بیش 30سالہ تجربہ رکھنے والے کنٹرولر امتحانات ملاکنڈ یونیورسٹی شاہد خان کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جس میں گومل یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے اس وقت کے دو معزز اراکین پرنسپل گرلز ڈگری کالج نمبر1شفقت یاسمین اور پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج درابن شکیل ملک سمیت کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد صفدر بلوچ اور ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر اصغر علی خان شامل تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ گومل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے اہم ترین مسائل حل کرنے پر کنٹرولر امتحانات یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے بہت مشکور ہیں جنہوں نے اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر ہماری رہنمائی کی اور آج گومل یونیورسٹی کا شعبہ امتحان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گومل یونیورسٹی کے کنٹرولر ڈاکٹر محمد صفدر بلوچ اور ان کی پوری ٹیم نے جس طرح دن رات محنت کی وہ قابل تعریف ہے کیونکہ محنت نیک نیتی اور خلوص دل سے کام کرنے والے کبھی کسی امتحان میں ناکام نہیں ہوتے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات شاہد خان نے کہا کہ میں جہاں بھی رہا نہایت ہی ایمانداری ، خلوص اور نیک نیتی سے اپنا کام کیا اور لوگوں کے مسائل حل کئے۔اسلئے آپ لوگوں کو بھی یہی کہوںگا کہ اس طرح محنت ، لگن اور ایمانداری سے اپنا کام جاری رکھیں کامیابیاں آپ کے قدم چومیں گی۔ تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد نے مہمانوں سمیت شعبہ امتحانات میں بہترین کارکردگی کے حامل آفیسرز اور سٹاف میں اعزازی اسناد اور شیلڈ تقسیم کیں۔
از طرف !راجہ عالم زیب
پی آر او گومل یونیورسٹی ، ڈیرہ اسماعیل خان