بہاولنگر کے مرکزی قبرستان واقع قریش کالونی بہاولنگر میں سہولیات کا فقدان ایک طرف دوسری طرف قبرستان میں لگے درخت بھی محفوظ نہ رہے چند اشخاص نے باہم ساز باز ہوکر قبرستان میں لگے درختوں کی کٹاٸی شروع کردی

Spread the love

بہاولنگر کے مرکزی قبرستان واقع قریش کالونی بہاولنگر میں سہولیات کا فقدان ایک طرف دوسری طرف قبرستان میں لگے درخت بھی محفوظ نہ رہے چند اشخاص نے باہم ساز باز ہوکر قبرستان میں لگے درختوں کی کٹاٸی شروع کردی

بہاولنگر تفصيلات کے مطابق مرکزی قبرستان قریش کالونی بہاولنگر میں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں کوٸی لاٸٹ یا پانی وغيرہ کا معقول بندوبست نہ ہے قبرستان کا محمد بلال آراٸیں خادم جوکہ قبرستان میں معاوضہ وصول کر کے قبروں کی کھداٸی کرتا ہے مذکورہ مبینہ خادم نے چند اشخاص کو ساتھ ملاتے ہوٸے قبرستان میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی غرض سے ناحق طور پر استعادہ درختوں کو کاٹ ڈالا قبل ازیں بھی اکثر اوقات قبرستان میں درختوں لاہے کے جنگلے اور جالیوں اور لوہے کے قطبے وغيرہ کی چوری میں ملوث رہا ہے جسے مورخہ 16/07/2022کو ایک علاقہ دیہہ سے محمد عرفان نامی شہری نے درختوں کی کٹاٸی سے منع کیا تو مذکورہ شخص دست و گریبان ہو گیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں جس پو اہلیان محلہ اکٹھے ہو گٸے اور پولیں ہیلپ لاٸن 15پر کال کی چونکہ مذکورہ مبینہ خادم کا بیٹا محکمہ پولیس میں ملازم ہے اور تاحال دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں تعینات ہے بدیں وجہ پولیس کارواٸی کرنے سے واضح طور پر انکاری ہے شہریوں نےمیڈیا سے کفتگو کرتے ہوٸے بتایا کہ شرپسند عناصر کے خلاف آواز بلند کرنے والے سیاسی و سماجی کارکن محمد عرفان کو مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ کسی بھی قسم کی کارواٸی سے باز رہے اور اہلیان محلہ نے آٸی جی پنجاب پولیس اور وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی بھی اپیل کی ہے تاکہ ایسے مذموم اقدام کی نشاندہی کی جاوے اور انکا حسب ضابطہ سدباب کیا جاوے