بہاولنگر ڈسٹرکٹ ہسپتال کی ایمرجنسی میں ڈاکٹرز ڈیوٹی سے غائب دور دراز سے آئے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامن

Spread the love

بہاولنگر ڈسٹرکٹ ہسپتال کی ایمرجنسی میں ڈاکٹرز ڈیوٹی سے غائب دور دراز سے آئے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامن

بہاولنگر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی سامنے آگئی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں نے اپنی من مانیا شروع کردی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے میں مصروف ہے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں تعینات ڈاکٹرز کا ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنا معمول بن گیا دور دراز سے آئے مریضوں اور انکے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ایمرجنسی میں موجود خاتون مریض نے تم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دو گھنٹے سے ایمرجنسی میں ڈاکٹرز کا انتظار کر رہے ہیں لیکن ڈاکٹرز پتا نہیں کہاں گئے ہوئے ہیں ایک لیڈی ڈاکٹر سے جاکر ریکویسٹ کی لیکن اس نے بھی چیک کرنے سے انکار کر دیا خاتون مریض نے کہا کہ ہمارے ٹیکسوں سے چلنے والے ہسپتال میں اگر عوام کو سہولیات

نہیں دینی تو اس ہسپتال کو تالے لگا دیے جائیں.