میلسی اسسٹنٹ کمشنر میلسی کا عوامی شکایات پر قائد اعظم روڈ پر ناجائز تجاوزات ریڑھی مافیا کے خلاف بلا امتیاز آپریشن

Spread the love

میلسی اسسٹنٹ کمشنر میلسی کا عوامی شکایات پر قائد اعظم روڈ پر ناجائز تجاوزات ریڑھی مافیا کے خلاف بلا امتیاز آپریشن،آپریشن کی بعد 6فٹ کا نظر آنے والا روڈ کشادہ،ریڑھی مافیا کو وارننگ،سیاسی و سماجی اور شہریوں نے اے سی میلسی کے اس اقدام کو سراہا

میلسی اسسٹنٹ کمشنر میلسی کا عوامی شکایات پر قائد اعظم روڈ پر ناجائز تجاوزات ریڑھی مافیا کے خلاف بلا امتیاز آپریشن،آپریشن کی بعد 6فٹ کا نظر آنے والا روڈ کشادہ،ریڑھی مافیا کو وارننگ،سیاسی و سماجی اور شہریوں نے اے سی میلسی کے اس اقدام کو سراہا،تفصیل کے مطابق عوامی شکایات اور میڈیا نمائندوں کی کو شش رنگ لائیں اسسٹنٹ کمشنر میلسی فیصل احمد نے میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں اور پولیس نفری کے ہمراہ قائد اعظم روڈ پر ناجائز تجاوزات ریڑھی مافیا کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کیا جس سے 6فٹ گلی کا منظر پیش کرنے والا روڈ کشادہ ہو گیا اسسٹنٹ کمشنر میلسی فیصل احمد نے بتایا کہ میلسی کی عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاؤں گا یہ آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا شہریوں و سماجی راہنماؤں نے اسسٹنٹ کمشنر میلسی کے اس اقدام کو سراہا اور انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بیناد پر اس قسم کے آپریشن کی ضرورت ہے