اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا ملک عظیم شوکت اعوان کی محرم الحرام کے سلسلہ میں ممبران تحصیل امن کمیٹی سے میٹنگ

Spread the love

اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا ملک عظیم شوکت اعوان کی محرم الحرام کے سلسلہ میں ممبران تحصیل امن کمیٹی سے میٹنگ

اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا ملک عظیم شوکت اعوان کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلہ میں ممبران امن کمیٹی سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈی ایس پی سٹی سرکل سرگودھا ثقلین شاہ نے بھی شرکت کی، میٹنگ میں پی ٹی سی ایل میونسپل کارپوریشن واپڈا ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو سول ڈیفنس سمیت دیگر اداروں کے سربراہان نے شرکت کی دوران میٹنگ اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا نے کہا کہ محرم الحرام میں ملکر قیام امن کو یقینی بنائیں گے، محرم کا مہینہ امن، بھائی چارے اور باہمی اتفاق واتحاد کا درس دیتا ہے، سرگودھا پر امن شہر ہے جس میں امن کمیٹی کا انتہائی اہم کردار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جلوس،مجالس میں وقت کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا، کسی بھی مسئلہ کی صورت میں امن کمیٹی سے مشاورت کی جائے گی۔اس موقع پر امن کمیٹی نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا جبکہ ان کی طرف سے دی جانے والی تجاویز پرغور کرنے اور عمل درآمد کرنے کے لیے ضروری ہدایات دی گئی۔میٹنگ کے اختتام پر ملکی امن وسلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی،،