پاکستانی اور خاص طور پر چنیوٹ میں تیار ہونیوالے چاول عرب ممالک میں بہت پسند کیے
پاکستانی اور خاص طور پر چنیوٹ میں تیار ہونیوالے چاول عرب ممالک میں بہت پسند کیے جاتے ہیں باز فوڈ پروڈکس جدہ سعودیہ کی سی ای او محترمہ خدیجہ بنت عبدالرشید بن احمد رضا کی چیمبر آف کامرس اور رائس ایکسپوٹرز سے خطاب
VO
سعودی عرب کی مشہور باز فوڈ پروڈکس کی سی ای او خدیجہ بنت عبدالرشید بن احمد رضا کی قیادت میں وفدایوب سنز سے طاہر ایوب اور چوہدری حمید تبسم کی دعوت پر گذشتہ روز چنیوٹ پہنچا انہوں نے مختلف رائس ملوں کا دورہ کیا اور چاولوں کی کوالٹی چیک کی آخر میں چیمبر آف کامرس کے ممبران سے خطاب کے دوران میڈم خدیجہ اور وفد کے دیگر ممبران کا کہنا تھا کہ چنیوٹ کے چاول کی کوالٹی دیگر علاقوں کی نسبت بہت بہترہے لیکن افسوس کہ یہاں ایکسپوٹرز کو دیگر بڑے شہروں کے ایکسپوٹرز کی طرح سہولیات نہ ہیں جس وجہ سے ان کی رسائی بیرون ممالک میں کم ہے چنیوٹ میں تیار ہونیوالے چاول ملک پاکستان کے متعدد علاقوں میں بہت اچھی کوالٹی کے ہیں ہم چنیوٹ سے سمپل لیکر جارہے ہیں اور اب یہاں کے چاول ایکسپوٹرز کے لیے سعودیہ اور دیگر ممالک کے لیے راہیں ہموار کریں گے اس موقع پر انہوں نے چنیوٹ دعوت دینے والے تاجر طاہر ایوب اور چوہدری حمید تبسم کا شکریہ ادا کیا