اوچشریف کے نواحی علاقہ پل بیاسی ہزار کے قریب سات سالہ بچے کے پنجند کنال میں ڈوبنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔

Spread the love

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے لیکن تا حال بچے کی تلاش نہیں ہو سکی

وی او۔۔

اوچشریف کے نواحی علاقہ موضع پنوں جھلن کے رہائشی محنت کش اللہ بخش کا سات سالہ بچہ محسن پل بیاسی ہزار کے قریب پنجند کنال میں ڈوب گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور آپریشن شروع کردیا ہے۔
آئنہ شاہدین کا کہنا ہے کہ محسن پنجند کنال میں کنارے کے نزدیک نہانے کے لیے نیر میں داخل ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے بہتے پانی کی تیزی نے اسے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور محسن ڈوب گیا۔
مقامی غوتا خوروں نے فوری طور پر بچے کو بچانے کے لیے نیر میں گود گئے لیکن پانی کی گہرائی پر قابو پانے میں ناکام رہے
ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور آپریشن جاری ہے۔