چیرمین زکواة وعشرضلع کوئٹہ زین العابدین خلجی کے قیادت امن ریلی کا انعقاد ۔

Spread the love

ریلی میٹروپولیٹن سبزہ زار سے نکل کر پریس کلب پر اختتام پزیر ہوئی ریلی کے شرکا نے سندھی پختون پنجابی بلوچ کشمیری بھائی بھائی کے نعرے لگائے پریس کلب کےسامنے ریلی شرکا سے زین العابدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اندرون سندھ حیدرآباد اور کراچی میں حالیہ لسانی فسادات انتہائی خطرناک رخ اختیار کرچکی تھی لیکن خداوند کے فضل وکرم سےسیکورٹی ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کورکمانڈر سندھ ڈی جی رینجرز آئی جی سندھ قبائلی عمائدین سیاسی رہنماؤں تاجربرادری نے بروقت کردار اداکرتے ہوئے اس فساد اور شرانگیزی کوانتہائی مہارت کےساتھ ابتدائی مراحل میں ناکام بناتے ہوئے کنٹرول کیا اگر بروقت کارروائی نہ ہوتی تو ملکی حالات کےلئے یہ فساد انتہائی سنگین صورتحال اختیار کرتی چیرمین زکواة وعشر زین العابدین نے مزید کہاکہ سندھ اولیا کرام صوفی ازم اور امن محبت بھائی چارے کی دھرتی ہے لہذا شرپسند عناصر پختونوں اور سندھیوں کے مابین نفرت پھیلانے سے بازآجائیں چند شرپسند عناصر اپنے ناپاک عزائم سےکی تکمیل کےلئے سندھ میں لسانیت کو پروان چڑھارہےہیں باشعور اور محب وطن سندھی پختونوں سے اپیل ہے کہ پرامن رہےہیں جھگڑے اور فساد میں سندھ ہی نہیں پورے ملک کا نقصان ہے انہوں نے کہاکہ پختون سندھی پنجابی بلوچ سرائیکی کشمیری ہم سب بھائی بھائی ہے اپنے ملک میں فساد برپا کرنے کی بجائے ترقی و خوشحالی کےجانب گامزن کرینگےآخر میں زین العابدین خلجی نے وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں بسنے والے پختونوں کو مکمل تحفظ فرائم کریں۔
ریلی سے صابرہ سلطانہ ساجدہ ربانی پاک پاکستان کوہ پیما کلب کے چیرمین شمس بازئی ذوالفقار لودھی قبائلی رہنما دلارام کاکڑ اور دیگر نے بھی خطاب کیا