بہاولپور موٹروے پولیس کے افسران ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کری

Spread the love

بہاولپور موٹروے پولیس کے افسران ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں،موٹرویز پر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا موٹروے پولیس کا طرہ امتیاز ہے۔

وی او

 

بہاولپور انسپکٹر جنرل خالد محمود کی ہدایات پر ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید کے احکامات کی روشنی میں سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل نے عیدالاضحیٰ کے سلسلہ میں افسران و ملازمان سے سیکٹر آفس میں میٹنگ کی۔ میٹنگ میں تمام بیٹ ہائے کے ڈی ایس پیز اور آفیسران نے بھی شرکت کی۔ سیکٹر کمانڈر نے بتایا کہ عید الاضٰحی کی آمد ہے شہریوں نے اپنے پیاروں کے ساتھ عید کرنی ہوتی ہے اس لیے موٹروے پر ٹریفک کا رش بڑھ جاتا ہے۔ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے تمام بیٹ ھائے اضافی پیٹرولنگ موبائلز آؤٹ کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔ موٹرویز پر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا اور ٹریفک کا بہترین بہاؤ موٹروے پولیس کا فرض اولین ہے۔ موٹرویز پر دوران سفر شہریوں کو مدد کی صورت میں بروقت مدد فراہم کی جائے۔ کسی بھی گاڑی کے بریک ڈاؤن ہونے کی صورت میں ریکوری کی مدد سے کیرج وے فوراً کلیئر کروایا جائے کیونکہ موٹرویز پر رُکی ہوئی گاڑیاں حادثہ کا باعث بن سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی طرف سے جاری کردہ مہم ڈرائیونگ لائسنس پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم کے نفاذ اور NOMore# کمپین پر عملدرآمد کرتے رہیں۔ موٹروے پولیس کے افسران ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں۔ موٹرویز پر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا موٹروے پولیس کا طرہ امتیاز ہے۔