بھوآنہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی کرایوں میں اضافہ ہو گیا ہے
بھوآنہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی کرایوں میں اضافہ ہو گیا ہے ٹرانسپورٹرز کی طرف سے بے جا اور اضافی کرائے وصول کئے جا رہے ہیں جبکہ انتظامیہ اور آر ٹی سیکرٹری کرایہ ناموں پر عملدرآمد کروانے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں.
Vo
بھوآنہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی کرایوں میں اضافہ ہو گیا ہے ٹرانسپورٹرز کی طرف سے بے جا اور اضافی کرائے وصول کئے جا رہے ہیں جبکہ انتظامیہ اور آر ٹی سیکرٹری کرایہ ناموں پر عملدرآمد کروانے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں.اس حوالے سے مسافروں کا کہنا ہے کہ جھنگ کرایہ 180سے 200,چنیوٹ 150 سے180,امین پور بنگلہ 120 سے 150 جبکہ پینسرہ کا کرایہ 150سے 180روپے تک پہنچ گیا ہے.مسافروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب پیٹرول مہنگا ہوتا ہے تو کرایہ بڑھا دیا جاتا ہے اگر پیٹرول کی قیمت کم ہوتی ہے تو کرایوں میں کمی نہیں کی جاتی ہے ٹرانسپورٹرز بدمعاش بنے ہوئے ہیں جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے.مسافروں نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ آر ٹی سیکرٹری چنیوٹ سے مطالبہ کیا ہے کرایہ ناموں پر عمل درآمد کروایا جائے تاکہ مسافروں کی پریشانی ختم ہو سکے