چشتیاں میں موبائل یونین خدمت گروپ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا،

چشتیاں میں موبائل یونین خدمت گروپ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں نو منتخب صدر ملک ماجد اور جنرل سیکرٹری ملک اشتیاق صائم سنٸیر ناٸب صدرخرم سعید سمیت تمام عہدیداران کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا نو منتخب عہدیداران سے صدر وکلا بار ایسوسی ایشن آفتاب گجر نےحلف لیا، اور اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں رانا غلام مرتضیٰ اور ڈی ایس پی فیاض الحق نے اپنے مخصوص انداز میں خیالات کا اظہار کیا، مرکزی انجمن تاجران رانا اظہر گروپ چشتیاں کے جنرل سیکرٹری پیر اشرف طاہر سیفی نے کہا کہ تاجروں کے حقوق کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے حکومتی ھدایات کی پابندی کی ہے اور کرتے رہیں گے تقریب کے اختتام پر پر تکلف عشائیہ دیا گیا،اور صدر موبائل یونین خدمت گروپ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا،،

مرز

ا فاروق گلزار تم نیوز تحصیل رپورٹر چشتیاں