تفصیل کے مطابق ماچھیوال کے قریبی گاؤں چک نمبر 561 ای بی میں لیاقت علی ولد محمد علی بھٹی کی کریانہ سٹور کے 4 کس نامعلوم افراد

تفصیل کے مطابق ماچھیوال کے قریبی گاؤں چک نمبر 561 ای بی میں لیاقت علی ولد محمد علی بھٹی کی کریانہ سٹور کے 4 کس نامعلوم افراد جو کی سفید کار میں آئے اور دکان کے تالے توڑ کر گھی چینی چائے صابن سگریٹ جن کی مالیت تقریباً 1,20000 اور نقدی رقم 1,35000 لے اڑے شورو واویلہ پر ملزمان نے فائر کیا اور کار برنگ سفید سوار ہو کر فرار ہو گئے 15 پر کال کی تو پولیس تھانہ ماچھیوال جائے وقوعہ پر پہنچی اور جانچ پڑتال کی لیاقت علی نے اس بابت درخواست تھانہ ماچھیوال کو گزار دی مگر ابھی تک ایف آئی آر کا اندراج نا ہو سکا ماچھیوال میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کی وجہ سے عموامی اور کاروباری حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے نوٹس لینے کی اپیل کی

رپورٹ
خالد محمود جٹ نمائندہ تم نیوز ماچھیوال