منڈی بہاءالدین میں دھان کی فصل کی بجائی کیلئے یوریا کھاد کی عدم دستیابی پر غلہ منڈی چوک میں سینکڑوں کسانوں اور کاشتکاروں کا احتجاجی مظاہرہ، یوریا کھاد کی بوری 25 سو سے 3 ہزار بلیک میں فروخت ہو رہی ہے، کسانوں نے یوریا کھاد کے حصول کیلئے دھرنا دے دیا،

وی او
منڈی بہاءالدین میں دھان کی فصل کی بوائی کیلئے یوریا کھاد مارکیٹ سے غائب ہوگئی ہے اور کسان اور کاشتکار کھاد کے حصول کیلئے دربدر پھر ریے ہیں کسانوں نے کھاد نہ ملنے پر غلہ منڈی چوک میں دھرنا دے دیا ہے اور حکومت پنجاب کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا انکا کہنا تھا کہ کھاد بروقت نہ ملنے کی وجہ سے گی ایکڑ ھندم کی پیداوار متاثر ہوگی جس سے گندم کی طرح چاول کا بحران پیدا ہوگا، کسانوں کو کہا جا رہا ہے زمین کی فرد لیکر آئیں اور 2 بوری کھاد لے جائیں لیکن پٹواری فرد جاتی کرنے کا ایک ہزار وصول کر رہا ہے جبکہ مارکیٹ میں کھاد 25 سو روپے سے 3 ہزار بلیک میں فروخت ہو رہی ہے، سرکاری قیمت پر کھاد نایاب ہوچکی ہے کسانوں نے انتظامیہ مخالف نعرے بازی کی۔